• Fri. Sep 20th, 2024

ڈی پی او کا پولیس افسران و ملازمان سے اجلاس عام

Dec 31, 2019

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدر نے پولیس افسران و ملازمان سے اجلاس عام کیا۔اجلاس عام میں ڈی پی او نے افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی محکمانہ،گھریلو،تبادلہ یا دیگر کسی طرح کا بھی مسئلہ درپیش ہو تو افسران و ملازمان کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں بلاجھجھک مجھ سے آکے ملے میں اسکا مسئلہ حل کرونگا۔پولیس ملازمان کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈی پی او نے افسران و ملازمان سے انکے مسائل دریافت کیے اور انکے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے شدید موسمی شدت میں بھی ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور تندہی سے اپنے فرائض سرانجام رہے ہیں۔ڈی پی او نے افسران و ملازمان کو شدید سرد موسم میں موسمی شدت سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ