سرائے عالمگیر کے رہائشی خواص خان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سیاسی جماعت سے وابستہ علاقہ کے مشہورو معروف قبضہ مافیا کے افراد نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کردیاہے اورکیس کی پیروی کرنے پر ان کے ایک بیٹے کوگذشتہ ڈیڑھ ماہ سے اغواءکرکے لے گئے ہیں اور پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکام ہوگئی ہے اورملزمان کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ غنڈہ عناصرنے ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کی تمام حدود پھلانگتے ہوئے ان کی بیٹی کو بھی زبردستی اغواءکیا ، اس کی برہنہ وڈیوبنائی اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی بہواور بیٹے کو سرعام قتل کردیاہے۔ انھوںنے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ ان کو انصاف مہیاکیاجائے ورنہ ہم اگلے چوبیس گھنٹے بعد لاہور اور سرائے عالمگیر کی تمام مین سڑکوں کو بند کردیں گے۔
03222335799
03014262911