• Mon. Sep 16th, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر جلد پاکستان بنے گا

Aug 23, 2019

کراچی، 23 اگست۔ صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 99 کے علاقے نیو سبزی منڈی سے سپر ہائی تک کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے جمعہ کو ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر سندہ اسمبلی حلیم عادل شیخ ویجیٹیبل ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عظیم نے ریلی کی قیادت کی۔
ریلی میں سینکڑوں شہریوں و پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، مودی مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا کشمیری عوام سے رشتہ لا اله الا الله کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر جلد پاکستان بنے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مودی اس دور کا ہٹلر ہے ناکامی اس کا مقدر ہے