• Sun. Sep 8th, 2024

فکسڈ ٹیکس سکیم کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم،اگلا دور 25اگست کو ہوگا :اشرف بھٹی

Aug 24, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو اور تاجر تنظیموں کی کمیٹی کے درمیان فکسڈ ٹیکس سکیم کے معاملے پر اسلام آباد میں ہونے والا مذاکرات کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ، مذاکرات کااگلا دور 25اگست کو ہوگا 

آل پاکستان انجمن تاجران ( اشرف بھٹی ) گروپ کے مرکزی صدر محمد اشرف بھٹی نے بتایا کہ ایف بی آر اور تاجر رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کیا گیا ہے،کچھ معاملات پر ایف بی آر والے اور کچھ پر تاجر وضاحت چاہتے ہیں،پہلے روز مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم پیر کے روز مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا اور امید ہے کہ کوئی حل نکال لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجروں کا موقف ایک ہے اور ہم نے کھل کر اپنے مطالبا ت پیش کئے ہیں۔دوسری طرف  آل پاکستان انجمن تاجران (نعیم میر گروپ ) کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فکسڈ ٹیکس سکیم کے حوالے سے ہونے والا کمیٹی کا پہلا اجلاس بے نتیجہ رہا،مذاکرات کا اگلا دور 25اگست کو ہوگا ۔