• Sun. Sep 8th, 2024

تبدیلی کا ایک سال! پاکستان کے قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، 40 ہزار ارب سے تجاوز کرگئے

Aug 24, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں اور واجبات میں 10 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضے 40 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں میں سے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3126 ارب روپے خرچ ہوئے، لیگی دور کے قرضوں کی ادائیگی پر 905 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 106 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔