• Wed. Nov 29th, 2023

پریانکا چوپڑا کے معاملے پر اقوام متحدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

ByNews Time

Aug 24, 2019

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آگیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن گڈ وِل نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ جب یونیسیف کے خیر سگالی سفیر اپنی ذاتی حیثیت میں بات کرتے ہیں تو انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی دلچسپی اور مفاد کے معاملات پر بات کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی خیالات ضروری نہیں کہ یونیسیف کے خیالات کی ترجمانی کریں البتہ جب وہ یونیسیف کے نمائندے کے طور پر اظہار خیال کرتے ہیں تو ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ یونیسف کا باوثوق اور شواہد پر مبنی غیرجانبدار موقف اختیار کریں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کو فخر قرار دیتے ہوئے جنگ کو ترجیح دینے کا تاثر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *