• Sat. Jul 27th, 2024

“صرف میری منگنی نہیں بلکہ . . . ” منگنی کی خبروں پر بالآخر ماہرہ خان نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا

Aug 24, 2019

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی منگنی نہیں ہوئی، صرف میری منگنی نہیں بلکہ میرے متعلق مختلف قسم کی جھوٹی خبریں میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔روزنامہ دنیا کے مطابق رواں برس مئی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماہرہ خان نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کرلی ہے۔اداکارہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ریما خان کو اپنی پسندیدہ جبکہ میرا، مہوش حیات، صبا قمر اور آمنہ الیاس کو اچھی اداکارائیں قرار دیا۔ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو جادوگر، رنبیر کپور کو تماشہ اور بلال اشرف کو بے قرار قرار دیا۔