• Thu. Sep 19th, 2024

حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا

Jan 1, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2020سے ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 2روپے 61 پیسے اضافے کے بعد 116روپے 60پیسے ہو گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 25پیسے اضافے کے بعد 127روپے26پیسے ہو گئی ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 2روپے 8پیسے اضافے کے بعد 84روپے 51پیسے ہوگئی ۔مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے 10پیسے اضافے کے بعد 99روپے 45پیسے ہو گئی ۔