• Sat. Jul 27th, 2024

وزیراعظم عمران خان آج کشمیر پرقوم سے خطاب کریں گے

Aug 26, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان آج کشمیر پرقوم سے خطاب کریں گے ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مسئلہ کشمیر پرقوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم کا خطاب شام ساڑھے 5 بجے نشرکیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔