• Sun. Sep 8th, 2024

قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کاجھنڈااتاردیا

Aug 26, 2019

سرینگر (نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں قابض ریاستی انتظامیہ نے ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سرینگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کاجھنڈا اتار دیاہے ، اب سرینگر سیکرٹریٹ پر صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہواہے ۔

جیونیوز کے مطابق قابض انتظامیہ نے سرینگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کاجھنڈا اتاردیاہے ۔ سرینگر سیکرٹریٹ پر اب صرف بھارت کاجھنڈا لگا ہوا ہے ۔ اس سے قبل سرینگر سیکرٹریٹ کی عمارت پر کشمیر بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے 

واضح ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے تین ہفتوں سے کرفیونافذ کر رکھا ہے جس کے باعث شہریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کاسامناہے جس سے بڑاانسانی بحران جنم لے سکتاہے ۔