• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کے ساحلی شہر جبیل میں جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک و ہند جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

Aug 26, 2019

جبیل ( ملک عاصم اعوان کی رپورٹ ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جبیل میں جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک و ہند جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن ، القصیم کرکٹ لیگ اور ریاض کرکٹ لیگ نے حصہ لیا فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے نعرے بازی کے ذریعے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
فائنل میچ جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن اور القصیم کرکٹ لیگ کے درمیان ہوا اور جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن نے اچھی بیٹنگ فیلڈنگ اور بولنگ سے فائنل اپنے نام کیا میچ کے بعد جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اشتیاق وڑائچ کا کہنا تھا کہ جبیل سمیت پورے سعودی عرب کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور انٹرنیشنل سطح پر کھیل سکتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی سعودی اور انٹرنیشنل لیول پر نمائندگی کی جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے کہا کہ آج وہ بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہے کہ جس طرح نوجوان کرکٹر نے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی اشتیاق وڑائچ نے مزید کہا کہ جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ماجد منور نے منطقہ شرقیہ میں جس لگن اور محنت سے کرکٹ کو فروغ دے رہے ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی اشیتاق وڑائچ نے سعودی کرکٹ سینٹر کے سی ای او ندیم ندوی سمیت دیگر عہدیدارن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر نے کہا کہ آج کوئی ایک ٹیم نہیں جیتی بلکہ آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہم سب کا جنوں ہے اور اس کے فروغ کے لیے ہم کو بلا تفریق ہو کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خنیف بابر نے جتنے والی ٹیم جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدارن اور کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اشیتاق وڑائچ نے جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے افتخار حسین ؛ ناصر محمود باجوہ ؛ احسان الحق رضوی ؛ بدر مینر بٹ ؛ ناصر رضا وڑائچ ،محمد فخر الدین اورسپانسر وسیم سرور باجوہ ، ناصر محمود گجر ؛ اور طارق محمود ساہی کا خصوصی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا تقریب سے القصیم کرکٹ کلب کے صدر ؛ ناصر رشید؛ اور دیگر کمیونٹی اکابرین نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدارن کو مبارک باد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ پر ان کی کوششوں کو سراہا جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلٰی کارکردگی دکھانے والے ایمپائروں بیٹسمینوں، باولر ؛ اور انتظامیہ میں شیلڈ ؛ میڈل ؛ کیش اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاض کرکٹ لیگ ؛ القصیم کرکٹ لیگ اور ایسٹرن پرونس کرکٹ لیگ کو یادگاری شیلڈیں پیش کی گئیں یاد رہے کہ جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے یاسر ملک ٹورنامنٹ اور فائنل کے بہترین بیٹسمین جبکہ عادل بٹ بیسٹ باولر اور عمر جٹ مین آف دی سیریز قرار پائے یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو بھر پور فروغ دینے پر جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان اور سینئر ایگزیکٹو ممبر عابد شعمون چاند ؛ مقیم علی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر کمیونٹی اکابرین اور شائقین کرکٹ نے جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوتی رہے اور کرکٹ کو مزید فروغ مل سکے