• Thu. Sep 19th, 2024

سو ارکان پر مشتمل تائیکوانڈو کا سب سے بڑا قومی دستہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

Jan 31, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں 100 ارکان پر مشتمل تائیکوانڈو کا سب سے بڑا قومی دستہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگیا،آٹھویں الفجیرہ اوپن تائیکوانڈو 2020- 2-G چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ نجی ائیرلائن کے ذریعے کراچی سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا،چیمپئن شپ متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں 31 جنوری تا 2 فروری منعقدہوگی، پاکستان کیڈٹس،جونئیر اورسینئیر کی میل اور فیمیل کیٹیگریز میں حصہ لے گا،ساوتھ ایشین گیمزکے گولڈمیڈلسٹ ہارون خان،رب نواز،شاہ زیب اور نقش ہمدانی بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔

معروف قومی خاتون کھلاڑی نقش ہمدانی کا کہنا ہے کہ قومی فیڈریشن نے تیاریوں کیلیے بہترین سہولیات فراہم کیں،میڈلزجیت کرقوم کوخوشخبری دیں گے،ہم نےبھرپور تیاری کی ہے ،اللہ کے فضل،والدین اور قوم کی دعاؤں سے دیار غیر میں پاکستانی پرچم کو سربلند کریں گے۔ تائیکوانڈو کے کھیل میں 19 گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی کھلاڑی نقش ہمدانی کا کہنا تھا کہ

قومی کھلاڑی تیمور سعید کا کہنا ہے کہ ہم نے چیمپین شپ کے لیے بھرپورتیاری کی ہے اور میڈلزجیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمر سعید کہتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لیے بہت پرامید ہیں، رواں سال پاکستان اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ 1-G اور سیف تائیکوانڈو چیمپئین شپ منعقد کرائیں گے۔