• Sat. Jul 27th, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

Aug 26, 2019

ندعیم کھوکھر(بیورو چیف لاھور)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سابق کرکٹر اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے، وہ قومی انڈر 16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔
اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے کیا۔ اس موقع پر مدثر مذر کا کہنا تھا کہ اعجاز احمد کی بطور کوچ قابلیت پر کوئی شک نہیں ۔سابق کرکٹرز کے انٹرویوز کے بعد اعجاز احمد کا نام فائنل کیا۔ اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ کینیا میں 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت اعجاز احمد کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں، اپنے تجربے کی بنیاد پر قومی جونیئر کرکٹ کی بہتری میں کردار ادا کروں۔