• Sun. Sep 8th, 2024

مو ٹر وے پولیس سنٹرل ون اوکاڑہ کے ایجوکیشن یونٹ نے بیٹ 16 چیچہ وطنی کے ساتھ ملکر سیکٹر کمانڈر حشمت کمال کی ھدایت پر ڈی آیس پی عاطف علی کی سربراہی میں پنجاب کالج چیچہ وطنی میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا۔

Aug 26, 2019

آج مورخہ 26 اگست کو مو ٹر وے پولیس سنٹرل ون اوکاڑہ کے ایجوکیشن یونٹ نے بیٹ 16 چیچہ وطنی کے ساتھ ملکر سیکٹر کمانڈر حشمت کمال کی ھدایت پر ڈی آیس پی عاطف علی کی سربراہی میں پنجاب کالج چیچہ وطنی میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا۔ انسپکٹر وسیم عباس نے طلباء کو کم عمری میں ڈرائیونگ، پیدل چلنے ، موٹرسائیکل چلانے والون کی لا پرواہی سے ہونے والے حادثات اور احتیاتی تدابیر کے بارے ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچر دیا۔ ڈی ایس پی عاطف علی نے طلبا کو ان کے سوالات کے جوابات بھی دئے اور اس کے ساتھ ساتھ کالج کے چھٹی اور کھلنے کے کے اوقات کے وقت خاص طور پر احتیاط برتنے کی تلقین کی۔ کالج انتظامیہ نے موٹر وے پو لیس کے اقدام کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہہ نہ وہ خود بلکہ بچوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین کی یاد دہانی کرواتے رہیں گے۔