• Sat. Jul 27th, 2024

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سرکاری اسپتالوں سے مفت علاج

Aug 26, 2019

(ندعیم کھوکھر بیورو چیف لاھور) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سرکاری اسپتالوں سے مفت علاج ، ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ کی سہولتوں کا خاتمہ کھلم کھلا غریب دشمنی اور مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ غریب پہلے ہی مہنگائی ، بے روزگاری ، آلودہ پانی ، ناقص غذا کے سبب ان گنت بیماریوں کا شکار ہیں اور اس کے لیے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن بنادیا گیاہے اس پر سرکاری اسپتال بھی عملاً پرائیویٹ اسپتال بن چکے ہیں ۔ حکمران بتائیں کہ وہ غریبوں سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں علاج معالجے کی تمام سہولتیں بحال کی جائیں ۔