• Sun. Sep 8th, 2024

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ، کشمیر اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

Aug 27, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔