• Mon. May 20th, 2024

محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کے معاشقے کا ڈراپ سین، ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

Aug 27, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل گرل نازش جہانگیر کے معاشقے کی خبروں کے بعد اب ان کی شادی کے حوالے سے اہم پیشرفت بھی سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی جانب سے گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آیا تو کئی روز تک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث ہوتی رہی جبکہ محسن عباس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا۔ اس دوران فاطمہ سہیل چوہدری کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ان کے شوہر کا ماڈل گرل نازش جہانگیر کے ساتھ معاشقہ ہے لیکن اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک خاتون صارف عنایہ شیخ کی جانب سے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ بہت جلد یہ بہترین جوڑے بننے والی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک روٹین کی پوسٹ سمجھا لیکن یہ پوسٹ اس وقت اہمیت اختیار کرگئی جب اسے نازش جہانگیر نے نہ صرف لائک کیا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا۔

نازش جہانگیر نے نہ صرف ’ بہترین جوڑی‘ کی بات کی تائید کی بلکہ کہا کہ اللہ نے چاہا تو بہت جلد یہ جوڑی بن جائے گی۔

ماڈل گرل کی جانب سے شادی کا اشارہ دیا گیا تو اداکار محسن عباس حیدر نے بھی اس کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے تصدیق کیلئے کوئی بیان تو نہیں دیا لیکن ان کی جانب سے نازش جہانگیر کے کمنٹ کو لائک کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے معاشقے کے بارے میں ہونے والی باتیں واقعی حقیقت پر مبنی تھیں۔