• Fri. Dec 1st, 2023

سنگین غداری کیس کاریکارڈ پرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کردیا گیا

ByNews Time

Aug 28, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سنگین غداری کیس کا مکمل ریکارڈپرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کردیا گیا، عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کردی،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کاواضح حکم ہے التواکی گنجائش نہیں،آئندہ سماعت پراستغاثہ کے حتمی دلائل سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی،جسٹس نذراکبرکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ، وکیل رضابشیرکانوٹیفکیشن تاخیرسے جاری کرنے پرعدالت برہم ہو گئی،کیس کامکمل ریکارڈ پرویزمشرف کے وکیل کے حوالے کردیاگیا،جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کاواضح حکم ہے التواکی گنجائش نہیں،آئندہ سماعت پراستغاثہ کے حتمی دلائل سنیں گے،عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *