اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی پالیسی بورڈ خالد مرزا کو عہدے پر بحال کردیااور برطرفی کا حکم معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی پالیسی بورڈ خالد مرزا کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خالد مرزا کی عہدے سے برطرفی غیرقانونی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ برطرفی کا حکم معطل کیا جائے،عدالت نے برطرفی کاحکم معطل کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کو عہدے پر بحال کردیا،عدالت نے فنانس ڈویژن ودیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کردیا،واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے خالد مرزا کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
اسلام آبادہائیکورٹ،سابق چیئرمین ایس ای سی پی پالیسی بورڈخالد مرزا کی برطرفی کا حکم معطل،عہدے پر بحال
