• Sat. Jul 27th, 2024

کشمیر کی آزادی کیلئے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Aug 28, 2019

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک حمایت نہ بھی کریں تو بھی کشمیر کی آزادی کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کےلئے صرف پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد جاری رہے گی، پ±ر امن جدو جہد کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر ان ممالک میں کام کرنا ہے جہاں انسانی حقوق کی اہمیت ہے۔فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، انسانی حقوق کے علم برداروں کے دروازے کھٹکھٹانے امریکا آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔