• Sat. Jul 27th, 2024

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانیوں کیلئے شرمناک خبر آ گئی

Aug 28, 2019

دبئی (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔ اس کے علاوہ بلے بازوں اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا البتہ باﺅلنگ میں محمد عباس 9 ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سٹیو سمتھ دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، ہینری نکولس پانچویں، دیموتھ کرونا رتنے چھٹے، جو روٹ ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور کوینٹن ڈی کوک دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پہلے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے، جنوبی افریقہ ویرنون فلینڈر چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں، نیوزی لینڈ ہی کے نیل ویگنر چھٹے، بھارت کے جسپریت بمرا ساتویں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ آٹھویں، پاکستان کے محمد عباس نوویں اور بھارت کے رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ چوتھے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر پانچویں، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز چھٹے، بھارت کے روی چندرن ایشوین ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز دسویں نمبر پر ہیں۔