• Sun. Sep 8th, 2024

ک انصاف کے ضلعی رہنما رانا ارسلان خان بیرون ممالک سے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Aug 28, 2019

لودھراں () پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا ارسلان خان بیرون ممالک سے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔انہوں نے لودھراں پہنچنے کے بعد فوری طور پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج اپنے قریبی ہمسائے اور برادری کی اہم شخصیت فوجی امام دین کے بیٹے راؤ ندیم عارف کی عیادت کی اور پھول پیش کئے اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج نوجوان راؤ ندیم عارف کے والد اور دیگر رشتہ داروں سے افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور ورثاء کو پیشکش کی کہ وہ زیر علاج راؤ ندیم عارف کا تمام خرچ اپنی جیب سے اٹھائیں گے اور زخمی نوجوان کو قانونی طور پر مکمل معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قدم پر انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے پیش پیش ہونگے ۔رانا ارسلان خان کا کہنا تھا کہ ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث یہ واقعہ اتنا طول پکڑ گیا اگر وہ ملک میں اور لودھراں میں موجود ہوتے تو اس واقعے کو ہر ممکن طور پر جلد از جلد حل کرلیا جاتا اور مدعی فریق کو اتنا زیادہ احتجاج کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی ۔فوجی امام دین، راؤ فرمان اور دیگر تمام معزز شخصیات میرے دل کے قریب ہیں اور انکا ہر دکھ تکلیف میری اپنی ہے
رپورٹ نذر عبّاس