• Sat. Jul 27th, 2024

ساہیوال کی نامور کمپنی ولی سن کو ٹینڈر نہ ڈالنے دیا گیا

Aug 28, 2019

ساہیوال. میونسپل کارپوریشن میں محرم الحرام کے روٹ پر لائٹنگ سیکورٹی کیلئے. روڑ بلاک کرنے کیلئے کنات اور دیگر سامان کا جو کہ آج مورخہ 28/8/2019 بروز بدھ دو بجے ٹینڈر کھلنا تھے لیکن ٹینڈر کھلنے سے پہلے ہی بندر بانٹ ہو گئی جبکہ میونسپل کارپوریشن کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ساہیوال کی نامور کمپنی ولی سن کو ٹینڈر نہ ڈالنے دیا گیا اور احتجاج کرتے ہوئے کمرے سے باہر آگئے اور کمشنر ساہیوال. کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا گیا. اور انہوں نے کہا محرم الحرام کے جتنے بھی کام ہو گے ولی سن اس کو فری آف کاسٹ کرنے کا اعلان کر دیا اور اکسین کے کمرے میں رکھا گیا باکس میں ہیڈ کلرک کے من پسند ٹھکیداروں. کے ٹینڈر ڈلوا کر بکس کو 1/40 پر سیل کر دیا گیا اور یادرہے ابھی 20 منٹ بکس کھلنے میں بقایا تھے اور کئی ٹھکیدار ٹینڈر ڈالنے آئے اور ان کوٹینڈر ڈالنے نہ دیا گیا جب میڈیا نے پوچھا اس وقت اکسین آپنی سیٹ پر موجود نہ تھے ہیڈ کلرک افتاب نے اپنی موجودگی میں سارا کام سر انجام دیا میڈیا والوں نے اکسین سے سوال کیا کہ ٹائم تو ختم ہوگیا تو 2 بجکر 40 منٹ ہو گئے ہے. . تو اکسین کے غنڈے صحافیوں کے ساتھ گالی گلوچ ہوگئے اس واقعہ پر صحا فیوں نے سارے واقعہ کا کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا .