• Sun. Sep 8th, 2024

امریکی اور سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کیلئے فوجداری قانون کے نئے نصاب کآ اجراء

Aug 28, 2019

کراچی، (غلام مصطفے عزیز) کراچی میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین اور پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو (INL) کے ڈائریکٹر ڈوروتھی انگوٹا نے آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کے ساتھ مل کر فوجداری قانون کے نئے نصاب کا اجراء کیا۔ یہ ماڈیول اس سلسلے وار تربیتی نصاب کا حصہ ہے جو کہ سندھ پولیس، INL کی شراکت سے ترتیب دے رہی ہے ۔ اس پروگرام کو ممکن بنانے کیلئے امریکی حکومت 88 ملین روپے کی فنڈنگ کررہی ہے۔ یہ پروگرام INL اور سندھ پولیس کی جانب سے 2011 میں شروع کیا گیا جس کا مقصد سندھ کے 25 سالہ پرانے تربیتی نصاب میں جدت لانا ہے جس میں تربیتی نصاب ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ ماسٹر ٹرینر تیار کرنا اور سندھ پولیس کے سارے تربیتی اداروں میں نئے ماڈیول متعارف کرنا شامل ہے ۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 85 ہزار سے زائد پولیس افسران کو تیارشدہ پانچ ماڈیولز کے مطابق تربیت دی جا چکی ہے جن میں ابتدائی تحقیق، انسانی حقوق، کمیونٹی پولیسنگ، پیچیدہ اور فارینزک تحقیق شامل ہیں۔ یہ نصاب سندھ میں موجود پولیس کے تربیتی اداروں میں شامل کیا جائیگا۔ اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل سلبرسٹین نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پولیس دہشتگردی اور دیگر جرائم سے نمٹنے کی کاوشوں میں صف اول میں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ، مستحکم اور جمہوری معاشرہ بنانے میں بھی پیش پیش ہے۔ INL پاکستان کے ڈائریکٹر ڈوروتھی انگوٹا نےکہا کہ یہ باعث فخر ہے کہ پورے پاکستان کی پولیس نے سندھ پولیس کے اس پروگرام کو بیحد سراہا ہےجوکہ سندھ پولیس کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو 90 سے زائد ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم اور کرپشن کے خاتمے، منشیات سے متعلقہ جرائم ختم کرنے اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ ادارہ قانون کے نفاذ اور شفاف عدالتی نظام کے لیے بھی کوششیں کرتا ہے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے اپنے خطاب میں کریمنل لاء ماڈیول کی تیاری میں مصنف کی کاوشوں کوسراہا اور کتاب کے حوالے سے پروقار تقریب رونمائی کےانعقاد پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ عبدالخالق شیخ کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس کتاب کی اردو اورسندھی زبانوں میں بھی اشاعت /اجراء کیاجائیگا جس سے بلاشبہ ذیرِتربیت اور باالخصوص شعبہ تفتیش سے وابستہ افسران و جوانوں کومؤثرپولیسنگ جیسے اقدامات میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوں نےحاضرین کوکریمنل لاء ماڈیول میں شامل کرائم اینڈ پنشمنٹ،ایلیمنٹ آف کرائم،قتل،کڈنیپنگ اور ایپڈکشن،چوری اور بھتہ خوری،ڈکیتی/رہزنی، فورجری/فراڈ، انسداد دہشتگری ایکٹ1997و دیگرٹاپکس کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔انہوں نے مذید کہا کے میرے نزدیک بہتر،مثبت اور عوام دوست پولیسنگ کی بڑی اہمیت ہے ۔عوام کوبہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی،پر ُامن اور پرُسکون ماحول کا قیام اورمسائل/ مشکلات میں پھنسے شہریوں کی بر وقت مدد/تعاون ہی دراصل پولیسنگ کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ ڈی آئی جی‌ ٹریننگ نے خطبہ استقبالیہ کیا جبکہ ریٹائرڈ آئی جی پولیس محمد اکبر نے بھی کتاب کی تصنیف اوراس حوالے سے اپنی دیگرکاوشوں پر اظہار خیال کیا۔
تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نےامریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین،ڈائریکٹرآئی این ایل ٹوروتھی انگوٹا، کریمنل لاء ماڈیول کے مصنف ریٹائرڈآئی جی پولیس محمداکبرکو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔