کراچی (نمائندہ خصوصی)کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پایا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں گزشتہ چار سے پانچ روز مثبت رجحان جاری رہا تاہم 298پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 30 ہزار 222 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔