• Sun. Sep 8th, 2024

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ

Aug 29, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 26 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی واقع ہو ئی ہے اور ڈالر 157 روپے 60 پیسے پر میں فروخت ہو رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 520 کی سطح پر تھا تاہم تقریبا دن میں زیادہ دیر مندی کا رجحان ہی رہا لیکن اختتام سے کچھ دیر پہلے اس میں بہتر آنا شروع ہوئی اور 64 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 584 پر بند ہو گیاہے۔