• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ میں زچہ اور بچہ کی اموات میں واضح کمی

Aug 29, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز)سندھ میں زچہ اور بچہ کی بقا کو بہتر بنانے کیلئے یوایس ایڈ کی جانب سے شروع کیے گئے فلیگشپ پروگرام میٹرنل اینڈ چائلد سروائیول پروگرام کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے نتائج کو عام کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیرصحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ کے سندھ بلوچستان کے ڈائریکٹر مائیکل ہرشہشن نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں صحت کے ذرائع تک رسائی، خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی دستیابی اور ان کے استعمال کیلئے میں یوایس ایڈ کے پروگرام کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ مائیکل ہرشہشن نے کہا ہے کہ میں نہ صرف پروگرام کی اب تک کی کامیابیوں سے بلکہ احداف حاصل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی مخلصانہ اقدام سے بھی بہت متاثر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر سندھ میں بچہ و زچہ کی اموات کو روکنے کے مقصد میں کامیابی حاصل کرلیںگے۔ پچھلے تین سالوں میں میٹرنل اینڈ چائلد سروائیول پروگرام نے صحت اور بہبود آبادی کی وزارتوں کے ساتھ مل کر تولیدی، زچہ بچہ اور بچوں کی صحت کے شعبوں میں موثر منصوبے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ایسے منصوبوں کی ہر طریقے سے حمایت بھی کی تاکہ حتمی مقصد کو حاصل کرکے زچہ و بچہ کی شرح اموات کو کم کیا جاسکے۔ ان کوششوں میں کلینیکل مانیٹرنگ اور مریض کے ساتھ فالو اپ کرنے کیلئے مددی مواد کا پیکیج بنانا، ماسٹر ٹرینرز کی تربیت، خواتین کی علاج معالجے کے معیاری طریقوں تک رسائی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت بہبود آبادی کے افسران کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے رہنما ہدایات اور جانچ پڑتال کا طریقہ کار بھی وضع کیا۔ اس کے علاوہ حکومت کے مخصوص صحت مراکز میں حمل کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں مشاورتی مراکز بنائے گئے تاکہ لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات اور مشورے دیے جاسکیں۔ اس پروگرام کیلئے امریکی حکومت نے 5.6 ملین ڈالر (تقریباً 896 ملین پاکستانی روپے) کی فنڈنگ کی۔