• Sat. Jul 27th, 2024

پاکستانی ہاکی ٹیم میں 6 فٹ 3 انچ قد کا محمد سمین بھی شامل لیکن یہاں تک پہنچنے کی داستان ایسی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

Aug 30, 2019

لاہور (ویب ڈیسک) مزدورکا بیٹا محنت مزدوری سے ٹوکیواولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کے قومی کیمپ تک پہنچ گیا۔ایکسپریس کے مطابق ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کے لئے پاکستان ٹیم کا کیمپ نیشنل اسٹیڈیم لاہورمیں جاری ہے جس میں 6 فٹ 3 انچ قد کا حامل سرگردھا کا محمد سمین بھی شام ہے جو اپنی انتھک محنت کے بل بوتے پر قومی کیمپ کا حصہ بننے میں کامیاب رہا ہے۔ دو مرلے کے گھر میں رہنے والا سرگودھا کے محمد سمین کا والد مزدور ہے، خود بھی محنت مزدوری کر کے ہاکی کے شوق کو پروان چڑھاتا رہا،اس دوران طرح طرح کی مشکلات بھی پیش آئیں،لیکن سمین نے ہمت نہ ہاری۔اس حوالے سے محمد سمین کا کہنا ہے کہ میرے والد محنت مزدوری کے ساتھ خود بھی ہاکی کھیلتے رہے لیکن وہ بعض وجوہات کی بنیاد پر آگے نہ سکے لیکن ان کی خواہش تھی کہ پاکستان کے لئے کھیلنے کا خواب میرا بیٹا پورا کرے۔رپورٹ کے مطابق محمد سمین کا کہنا تھا کہ میرے والد گزشتہ 8 سال سے مجھے روزانہ 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے گرائونڈ تک لے جاتے رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے والد کے صبر اور میری انتھک محنت کا پھل ہے کہ میں قومی کیمپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہوں، یہ میری منزل نہیں بلکہ میرا اصل ہدف مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کا حصہ بن کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانا ہے، یہ ٹارگٹ مشکل ضرور ہے لیکن مجھے خود پر پورا بھروسہ ہے، پر امید ہوں کہ ایک دن اپنی اصل منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔