• Sat. Jul 27th, 2024

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بیک وقت 8مقامات پر مظاہرے منعقد ہوے جبکہ مرکزی پروگرام سوک سینٹر پر منعقد ہوا

Aug 30, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی پروگرام سوک سینٹر میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر و میئر وسیم اختر ارا کین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری،خالدسلطان اور کشور زہرہ سمیت اراکین صوبائی اسمبلی و بلدیاتی نمائندہ گان موجود تھے۔اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سازش کے زریعے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس سے کشمیر کے حریت پسند عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر کہ اپنے مزموم مقا صد کو بے نقاب کیا اور آج دنیا بھارت کی اصل نیت کو سمجھ چکی ہے۔ آج پورا پاکستان کشمیری عوام کیساتھ اٹھ کھڑا ہوا ہے جا بجا نکلنے والی ریلیاں عوام کا جوش حریت کشمیریوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور اب کشمیر کی آزادی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ آج پاکستانیوں نے اپنے گھرو ں سے نکل کر بھارت کی مذ ہبی جنونیت اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف آواز احتجاج بلند کی ہے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے مطابق حق استصواب رائے بھارت کو دینا ہوگا۔ بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ بر قرار نہیں رک سکتا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ مقوضہ کشمیر میں 3ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری کرفیو ختم کرایاجائے تاکہ اشیاء خوردونوش اور ادویات کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ بھارتی افواج کے مظالم رکوائے جائیں اور کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ اپنا خصوصی مشن وادی میں بھیجے۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اپنے مظالم نہ روکے اور اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو کراچی کہ 3کروڑ عوام ایل او سی کی جانب مارچ کرینگے۔آج پورا پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اب پورا پاکستان بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری عوام کے جزبہ حریت کیساتھ کھڑا ہے۔ ایم کیوا یم پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیگی اور کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی۔