• Mon. Dec 4th, 2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی، ایک ہی دن میں دوسری خوشخبری آگئی

ByNews Time

Aug 31, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

اوگر کی جانب سے مہنگائے کے ستائے عوام کو فی کلو ایل پی جی پر 22 روپے کا ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔ 22 روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 112 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 1327 روپے ہوگئی ہے۔ ستمبر کیلئے اوگرانے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *