• Sat. Jul 27th, 2024

صوفیہ مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، سوشل میڈیا پر وائرل خبر کی حقیقت سامنے آگئی

Aug 31, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے باعث نوٹس جاری کیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔ ان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی گئی ہے جبکہ نیب نے بھی اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر 2 نوٹیفکیشن بھی وائرل ہیں جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ صوفیہ مرزا کو بھجوائے جانے والے نوٹسز ہیں لیکن ان کی تحریر سے واضح نہیں ہوتا کہ یہ کس کو بھجوائے گئے ہیں۔

فیس بک

دوسری جانب اداکارہ صوفیہ مرزا نے نیب یا ایف آئی اے کی جانب سے کوئی بھی نوٹس موصول ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ جعلی نوٹس ہیں ، انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

صوفیہ مرزا نے واضح کیا کہ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ، انہیں کسی معاملے میں نہیں پکڑا گیا اور نہ ہی وہ اس قسم کے کام میں ملوث ہیں۔