• Tue. Apr 16th, 2024

نئے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کے نفاد پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی چیرمین پی سی بی احسان مانی کو مبارکباد

Sep 1, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ماڈل متعارف کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین احسان مانی کو مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر 20-2019 کی تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اورڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی اس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم کپتان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پی سی بی نے احسن انداز میں ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو تبدیل کیا ہے۔ نئے ڈومیسٹک سسٹم سے جہاں کوالٹی کرکٹرز ملیں گے وہیں ڈومیسٹک کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں دیگر کھیلوں کے لیے بھی رول ماڈل ہونا چاہئیے۔