• Sat. Dec 9th, 2023

فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

ByNews Time

Sep 1, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کے بعد اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی انجری کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جن کے گھٹنے کی ایم آر آئی سکین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہو گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے ایک ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کی ایم آرا ٓئی سکین رپورٹ کا جائزہ لیا اور فخر زمان کیلئے ری ہیب پروگرام جاری کر دیا ہے جبکہ دس روز بعد ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *