• Mon. Sep 16th, 2024

امیرالمومنین خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق اعظمؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل نہ کرنے اور اسے سرکاری سطح پرنہ منائے جانے کےخلاف اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت حسب سابق لسبیلہ چوک سے ریگل چوک صدرتک ”مدح صحابہؓ” مطالباتی جلوس نکالا گیا

Sep 1, 2019

کراچی،(غلام مصطفے عزیز /)امیرالمومنین خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل نہ کرنے اور اسے سرکاری سطح پرنہ منائے جانے کےخلاف اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت حسب سابق لسبیلہ چوک سے ریگل چوک صدرتک عظیم الشان ”مدح صحابہؓ“ مطالباتی جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی، شرکاءجلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی، سید محی الدین شاہ،مولاناعادل عمر، مولاناشکیل فاروقی،مولاناعبدالرافع شاہ بخاری و دیگر نے کہا کہ سیدنا عمرفاروقؓ عظیم صحابی اور مراد رسول ہیں، سیدناعمرؓ کے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کو قوت حاصل ہوئی، نبی اکرم نے آپ ؓکے بارے میں ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔ قائدین نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے عام تعطیل کرکے عظیم صحابی رسول سے محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا، قائدین اہلسنّت نے مزید کہاکہ سیدنافاروق اعظمؓ کے بارے میں زبان نبوی سے یہ ارشاد بھی جاری ہوا کہ عمر جس راستے سے گزرتا ہے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے، سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے بعد سیدناعمرؓ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد بنے،سیدنا عمرؓ کے دور حکومت میں مسلمانوں نے بڑی بڑی حکومتوں کو زیر کیا اور اس دور کی سمجھی جانے والی سپر پاور مملکتوں کو فتح کیا، سیدناعمرؓ نے اپنے دور حکومت میں ایسا عادلانہ نظام نافذ کیا جس کی نظیر رہتی دنیا تک مل نہیں سکتی، سیدنا عمرؓ کی سیرت و کردار سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کیلئے اہلسنّت والجماعت پاکستان گزشتہ 34 سالوں سے یوم عمرؓ منانے کا اہتمام کرتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیدناعمرؓکے یوم شہادت پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان اور اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے تاکہ مسلمان اپنے عظیم رہنماءکی سیرت و کردار سے آگاہ اور انکے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر اپنے دین و وطن کی ترقی کا باعث بنیں۔