• Tue. Nov 28th, 2023

وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ByNews Time

Sep 2, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج دن 12 بجے لاہور پہنچیں گے ، وزیراعظم لاہور میں پنجاب کابینہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو محرم کے دوران امن وامان کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم ساڑھے 4 بجے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیراعظم 3 روزہ عالمی سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *