• Fri. Apr 19th, 2024

جج ویڈیو سکینڈل کا مرکزی ملزم ناصرجنجوعہ عبوری ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار

Sep 2, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر جنجوعہ کوعبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کیس کے ملزموں کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،ناصر جنجوعہ ، خرم یوسف اور غلام جیلانی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے تینوں ملزموں کی ضمانت خارج کی ،ایف آئی اے نے ملزم ناصر جنجوعہ ،خرم یوسف اور غلام جیلانی کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کے بعد گرفتار کرلیا۔