• Wed. Nov 29th, 2023

یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر شرکت کریں گے

ByNews Time

Sep 2, 2019

برسلز(نمائندہ خصوصی)یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہوگا،یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی اجلاس میں مسئلہ کشمیر زیربحث آئےگا،وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر ارکان یورپین پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا،جس میں مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا،اجلاس میں بھارتی اقدام اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کو درپیش مسائل اور انسانی مسئلہ پر بھی غور کیا جائے گا،وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر ارکان یورپین پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *