• Tue. Apr 16th, 2024

بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کس دن پاکستان پہنچے گی اور میچ کس تاریخ سے شروع ہوں گے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا

Sep 2, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان کرکٹ بورڈنے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے 23 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور دو ہفتوں تک پاکستان میں ہی قیام کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہنے والی اس سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور 2 ہفتوں تک پاکستان میں قیام کرے گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والی اس سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26، دوسرا 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 2 نومبر کو ہوگا اور یہ 4 نومبر تک جاری رہے گا۔