• Sun. May 19th, 2024

معروف ٹی وی اداکارہ نے پروڈیوسر سے ہی دوسری شادی کرلی

Sep 2, 2019

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کی مایوں، مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر دیکھ کر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ناہید شبیر نے بارات پر سرخ رنگ اور ولیمے میں سلور رنگ کا لباس پہنا۔ناہید کی شادی پروڈیوسر نومی خان سے ہوئی ہے جو دونوں کی دوسری شادی ہے، اداکارہ نے پہلی شادی 2010 میں عامر مرزا نامی شخص سے کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد علیحدگی ہوگئی۔