• Mon. Sep 16th, 2024

طالبان کا افغان دارالحکومت کابل پر اب تک کا بڑا حملہ، پورا علاقہ ہی دھماکے سے اڑادیا، بڑی خبر آگئی

Sep 3, 2019

کابل (نمائندہ خصوصی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بڑے کار بم دھماکے میں 100 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب 9 بج کر 45 منٹ پر کابل میں کار بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کابل کی پولیس ڈسٹرکٹ نمبر 9 میں گرین ولیج کے قریب ہوا ، یہ وہ رہائشی علاقہ ہے جہاں غیر ملکی شہری رہائش پذیر ہیں۔اسی علاقے میں رواں سال جنوری میں ٹرک کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کا ٹارگٹ غیر ملکی قابض فورسز تھیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں گرین ولیج میں قائم تمام عمارتیں، گھر اور ہاسٹلز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور لاشیں اتنی زیادہ ہیں کہ گنتی کرنا مشکل ہورہا ہے۔ طالبان کے مطابق علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوﺅں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔