• Sat. Jul 27th, 2024

پی سی بی نے وہاب ریاض کو خوشخبری سنادی، بڑی خواہش پوری کردی

Sep 3, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے این او سی جاری کر دیا۔وہاب ریاض نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے اجازت ملنے کے باوجود ابھی تک ایونٹ کا حصہ بننے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وہ پری سیزن کیمپ میں گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں شریک ہوئے۔دوسری جانب این او سی ملنے کے باوجود آصف علی ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہوسکے۔ وہ بھی دوروزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آصف علی کو 10 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی، ان کی روانگی میں تاخیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔یاد رہے کہ شاداب خان بھی پری سیزن کیمپ چھوڑ کر ویسٹ انڈیز روانہ ہوئے تھے، شعیب ملک اور حفیظ بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔