• Sat. Jul 27th, 2024

سری لنکا کیخلاف سریز میں قومی ٹیم کا ممکنہ کپتان کون ہو گا ؟ بڑی خبرآ گئی

Sep 3, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت سے خطرے کے بادل اب چھٹنے لگے ہیں اور ممکنہ طورپر سری لنکا کیخلاف سیریز میں ٹیم کی کپتانی بھی وہیں کریں گے ۔ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل نہ کرسکی، اسی وجہ سے بورڈ نے مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع ے گریزکیا، بعض حلقوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ سرفراز احمد کی قیادت بھی خطرے میں ہے۔ذرائع کے مطابق فی الحال ایسی کوئی بات نہیں، سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ممکنہ طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین ہی کپتانی کریں گے۔

بورڈ حکام نے اس حوالے سے گذشتہ دنوں تبادلہ خیال ضرور کیا مگر کوئی بھی دوسرا کھلاڑی کپتانی کا اہل نہیں لگا،عماد وسیم مسلسل فٹنس مسائل کا شکار ہیں جبکہ دیگر نوجوان کرکٹرز کو قیادت کا تجربہ نہیں،اسی لیے کسی تجربے سے گریز پر اتفاق کیا گیا،البتہ اس حوالے سے نئے ممکنہ کوچ مصباح الحق کی رائے بھی اہمیت کی حامل ہوگی۔