• Mon. Dec 4th, 2023

پی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

ByNews Time

Sep 3, 2019

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم دفاع پر مخصوص روٹس پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم دفاع کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبر تک ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام روٹس پر ہو گا اور بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی مسافر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، تاہم جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والے مسافر اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *