• Fri. Dec 1st, 2023

ایل این جی کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے اقبال زیڈاحمد کو گرفتار کرلیا

ByNews Time

Sep 4, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کرلیا، اقبال زیڈاحمد کو الحمراہال کے عقب میں دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ،نیب کی ٹیم نے اقبال زیڈاقبال کو حراست میں لے لیا، اقبال زیڈاحمد کو الحمراہال کے عقب میں دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا،اقبال زیڈ احمد پاکستان میں ایل این جی پروڈیوسر ہیں، اقبال زیڈ احمد کو نیب لاہور آفس منتقل کردیا گیا،ملزم کے راہداری ریمانڈ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جاری ہے،نیب کراچی کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر نعمان مشتاق نے کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *