• Sat. Dec 9th, 2023

وزیراعظم عمران خان کا چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس

ByNews Time

Sep 4, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ ملک بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جائے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیک پوسٹ عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ کراچی طورخم اور کراچی چمن روٹ پرکرایہ وصولی کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں،زبردستی کرایہ وصولی سے ذرائع آمدورفت کی قیمت میں اضافہ اورملک کی بدنامی ہوتی ہے،غیرقانونی طورپرکرایہ وصولی اوربھتہ خوری کمزورنگرانی یا چشم پوشی کی علامت ہے،وزیراعظم نے چیک پوسٹوں سے متعلق قوائد وضوابط میں تبدیلی کی ہدایت کردی،وزیراعظم آفس نے کہا کہ ملک بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جائے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیک پوسٹ عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، سیکرٹری وزیراعظم نے کہا کہ 5اکتوبرتک تحقیقات کرکے رپورٹس وزیراعظم آفس بھیجیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *