• Sat. Jul 27th, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ ایک اور بڑا عہدہ بھی سونپ دیا

Sep 4, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیاہے جبکہ اس کے ساتھ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی تعویض کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وقاریونس کو تین سال کیلئے باولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے ، چھ ایسوسی ایشنوں کے کوچز بھی سلیکٹرز ہوں گے ، جن میں ارشد خان ، اعظم خان ، عبدالرحمان ، اعجازجونیئر ، محمد وسیم اور کبیر خان شامل ہیں ۔