• Sun. Sep 8th, 2024

آج ملک بھر میں یوم دفاع اور یوم یکجہتی کشمیر منا یا جائے گا اور شہدائے وطن کے ساتھ عقیدت کیا جائے گا

Sep 6, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع منا یا جائے گا اور اس موقع پر شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار بھی کیا جائے گا ۔قوم اس بار یوم دفاع و شہدا کے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منائے گی، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی ۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ شہدا کے خاندانوں سے ان کے گھر جا کر اظہار یکجہتی کریں ۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں دفاتر دن تین بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے، ملازمین یوم دفاع پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے اور شہدا کے اہل خانہ کے گھر جائیں گے اور شہدا کی یادگار پر حاضری دیں گے۔مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سمینار منعقد ہوں گے۔