اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 30 ہزار 244 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ آنا شروع ہو ا اور اب تک 301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30 ہزار 546 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔