• Sat. Dec 9th, 2023

ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹا ک مارکیٹ سے بھی پریشان کن خبر

ByNews Time

Sep 6, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)عوام آج یوم دفاع کو بھر پور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں اور اپنے شہداءکو سلام پیش کر رہے ہیں تاہم اس موقع پر کاروباری حالات پر نظر ڈالیں تو اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے اور دوسری جانب سٹاک مارکیٹ بھی آغاز پر ہی مندی کا شکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 214 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی تنزلی آنا شروع ہو گئی اور اب تک 156 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 30 ہزار 58 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *