• Sat. Jul 27th, 2024

پاک فضائیہ کی کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب

Sep 7, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) پاکستان ائیر فورس نے یوم دفاع روایتی جوشِ و جذبہ سے منایا۔ اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی کے ایوی ایشن کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزارِقائد پر گارڈ ڈیوٹی کا چارج سنبھال لیا۔ ائیر وائس مارشل حامد رشید رندھاوا، ائیر آفیسر کمانڈنگ اکیڈمی اصغر خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایک اور اہم تقریب کا انعقاد پی اے ایف بیس مسرور پر کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے اور ائیر وائس مارشل عباس گھمن ائیر افیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ پاک فضائیہ کے مختلف طیاروں سمیت دیگر آلات اور سازو سامان نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔ پی اے ایف کے F-16، JF-17، میراج، F7 PG اور AW-139 طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا اور کمالات دکھائے، جسے پنڈال میں موجود شائقین نے بہت سراہا۔ اس دن کا آغاز شہدا کے لئے خصوصی دعا، قرآن خوانی اور فضائیہ کو مزید مضبوط اور با صلاحیت بنانے کے عزم اور جذبے کے ساتھ کیا گیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز نے راشد منہاس شہید کے گھر جاکر شہید کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔